شنبه 16/نوامبر/2024

عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے میں عاجز کیوں ہے؟ امیر قطر

بدھ 25-ستمبر-2019

خلیجی ریاست قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں فلسطین کے حوالے سے عالمی برادری کے کرادر پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زندہ ضمیر انسانیت کے باوجود فلسطینی قوم کو برسوں سے انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر فلسطینی عوام کو سیاسی اور انسانی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ ان کے لیے انصاف کے حصول کوششیں جاری رکھیں جائیں۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور عرب علاقوں پر اسرائیلی قبضے کا تسلسل، بستیوں میں توسیع اور غرب اردن اور بیت المقدس میں آباد کاری،غزہ کی پٹی کا ناجائز محاصرہ اور مقبوضہ وادی گولان کی میں آباد کاری میں شدت ، اقوام متحدہ اور اس کی قراردادوں کی کھلی بغاوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیل” اس خطے کے ممالک کی فضا بن گیا ہے جو انہیں جواز فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی عالم برادری ہے جو عالمی فورم پر مظلوم فلسطینی قوم کی آواز بلند کرنے میں ناکام اور اسرائیل کے سامنے عاجز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثابت ہوچکا ہے کہ طاقت کے منطق کےسمجھنے والی قوتیں صرف طاقت ہی کی زبان جانتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقل امن انصاف کا ہے۔ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ضرور ملیں گے۔ قطر سنہ 1967ء کی سرحدوں کے اندر فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کواس کا دارالحکومت بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ شام کی وادی گولان پر اسرائیل کا قبضہ ناجائز اور غاصبانہ ہے۔ صہیونی ریاست کو تمام مقبوضہ عرب علاقے خالی کرنا ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی