شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر67 دن مسلسل بھوک ہڑتال کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب

منگل 24-ستمبر-2019

قابض صہیونی ریاست کی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 67 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر نے مطالبات پورے ہونے پر بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسیر سلطان خلف نے 67 روزہ بھوک ہڑتال یہ کہہ کر ختم کردی ہے کہ قابض حکام کی طرف سے اسے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آئندہ دسمبر میں اس کی انتظامی قید کی مدت ختم ہوجائے گی جس میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برقین کے مقام پر موجود سلطان خلف کے اہل خانہ نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی حکام نے سلطان خلف کو 15 دسمبر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صہیونی حکام کی طرف سے رہائی کی یقین دہانی کے بعد سلطان خلف نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

اسیر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سلطان خلف طویل بھوک ہڑتال کے باعث  اسپتال میں ہے جہاں اسے کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی