جمعه 15/نوامبر/2024

خبردار: گھر میں استعمال ہونے والی چمچ سےدوائی مت پلائیں!

منگل 17-ستمبر-2019

ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گھر میں عام کھانے پینے کے استعمال کی جانے والی چمچ سے دوائی پینا خطرناک ہو سکتا ہے۔

جریدے "اپوٹیکن امچاؤ” کے مطابق کہ گھریلو کا چمچ  دوائیں لینے کے لئے موزوں نہیں ہے ، کیونکہ اس سے دوائی کی زیادہ مقدار کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر اینٹی بائیوٹکس اور درد کش سیرپ کے لیے گھریلوچمچ استعمال نہ کریں۔

ہیلتھ جریدے نے تجویز دی ہے کہ آپ پیمائش کرنے والا چمچ یا کنٹینر استعمال کریں جو دوا سے منسلک ہے۔

عام طور پر پینے کی دوائیں لینے سے پہلے اسے اچھی طرح سے ہلانا چاہیے  تاکہ فعال مادہ یکساں طور پر تقسیم  ہو اور دوائی کے تمام اجزاء اچھی طرح حل ہوجائیں۔

مختصر لنک:

کاپی