پنج شنبه 01/می/2025

لبنان :فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سےنئے دور کا آغاز کیا جائے: حماس

پیر 16-ستمبر-2019

لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے مندوب احمد عبدالھادی نے لبنان ۔ فلسطین کے نئے تعلقات کے قیام پرزور دیتے ہوئے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک نئے دور کے آغاز پر زور دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی لبنان میں النور چیئرٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد عبدالھادی نے زور دیا کہ لبنان اور فلسطین کےدرمیان ایک نئے دور کا آغاز ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق اور ان کی سماجی بہبود کے لیے فلسطین اور لبنان کو مل کر ازسرنو حالات کا جائزہ لینا چاہیے۔

احمد عبدالھادی کا کہنا تھا کہ لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کو تمام بنیادی اور دیرینہ حقوق کی فراہمی ضروری ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کو بین الاقوامی قوامین کے تحت بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل مل بیٹھ کرحل کرنا ہوں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور یا غفلت خطرناک ہوگی۔

احمد عبدالھادی نے لبنانی وزارت لیبر کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں پرعاید کردہ پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے حق واپسی کے لیے جدو جہد جاری رکھنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

مختصر لنک:

کاپی