چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین میں دوہرے قتل کی واردات، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 10-ستمبر-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں دو روز کے اندر دوہرے قتل کی واردات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب شہر میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے قانون کے نفاذ میں ناکامی پرعوام میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر جنین کے عجہ کے مقام پر فائرنگ کرکے بلال عبد ناجی معالی کو قتل کردیا۔ اسے اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنی گاڑی پر اپنے کام پر جا رہاتھا۔

یہ واقعہ جنین ۔ نابلس شاہراہ پر پیش آیا۔ گولیاں مقتول کے جسم کے بالائی حصے پر لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

قبل ازیں اسی شہر میں ایک دوسرے فلسطینی عماد الاسمر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا اور خود فرار ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے باعث مقامی آبادی میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی