اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما اور سابق فلسطینی وزیر وصفی قبھا نے مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ کے استعفیٰ کو صدی کی ڈیل کی ناکامی کا نیا ثبوت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گرین بیلٹ کا اعلان مسئلہ فلسطین پر امریکی الجھن اور کنفیوژن کا واضح اشارہ ہے۔
سابق فلسطینی وزیر نے ایک بیان میں کہا امریکی ایلچی ہماری قوم اور ان کے ناگزیر حقوق ختم کرنے کا ذمہ دار اور فلسطینی قوم کا دشمن ہے۔ اس کےاستعفے پر کسی کو افسوس نہیں۔
انہوں نے میڈیا کو جاری بیان میں زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کا اتحاد اور جامع مزاحمت پر عمل پیرا رہنا وہ چٹان ہے جس پر فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی تمام سازشیں سازشیں بکھر رہی ہیں۔