چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا کے امن منصوبے کا اعلان اسرائیلی انتخابات کے بعد کیا جائے گا

جمعرات 5-ستمبر-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے مجوز امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ کا اعلان رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کےبعد کیا جائے گا۔

اخبار’ٹائمزآف اسرائیل’ نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نیتن یاھو نے انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا کے ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کا اعلان اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابا کےبعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے امن پروگرام پر بات چیت اسرائیل  میں ہونے والے انتخابات کے بعد ہوگی۔

خیال رہے کہ قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردی ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان صدی کی ڈیل نامی امن منصوبے کا اعلان اسرائیل میں سترہ ستمبرکوہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد کیا جائےگا ۔

امریکا نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے ایک نیا معاہدہ تجویز کیا ہے۔ امریکا نے اپنے مجوزہ امن منصوبے کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔ تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کے دو ریاستی حل کے لیے کوئی تجویز پیش نہیں کیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی بھی نفی کی گئی ہے۔ اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس کو بھی اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کررکھا ہے جب کہ آزاد فلسطینی ریاست اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت نہیں کی گئی۔

فلسطینیوں نے امریکا کے مجوزہ امن منصوبے کو مسترد کردیا ہے جب کہ اسرائیل نے اسے مشروط طورپر قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی