شوگر ہمیشہ سے ہی جسم کے لئے ایک ضروری مصنوعہ رہی ہے ، لیکن بازاروں میں مختلف اقسام ، خواہ براؤن ہوں یا سفید جن سےانسانی جسم کو فائدہ ہوسکتا ہے ہمیشہ لوگوں کو حیرت میں مبتلا کرتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ براؤن شوگرکے اپنے سفید ہم منصب کے مقابلے میں صحت کے بہت سے فوائد ہیں ،برائون شکر کی خصوصیات میں اس کا گلابی رنگ اور منفرد ذائقہ اس کی اضافی خصوصیات ہیں جن سے اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق گنے سے تیار ہونے والی چینی مختلف مراحل میں بنتی ہے۔ ابتدائی مرحلے کی چینی برائون شوگر کہلاتی ہے جس میں اضافی کیمیکل کے ذرات سفید چینی کی نسبت کم ہوتے ہیں۔
‘یو ایس ڈی اے’ کے مطابق ہر 100 گرام براؤن شوگر میں 370 کیلوری ، 100 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 100 گرام شکر ہوتی ہے ، اور اس میں کبھی پروٹین ، سوڈیم یا چربی نہیں ہوتی۔
سفید یا بھوری؟
سفید چینی کے مقابلے میں بھوری چینی میں وزن میں کم کیلوری ہوتی ہے کیونکہ اس میں پانی ہوتا ہے ، لیکن ان کے مابین فرق نہ ہونے کے برابر ہے ، جہاں ایک چائے کا چمچ سفید چینی میں 48 کیلوری ہوتی ہے جبکہ ایک چائے کا چمچ بھوری شوگر میں 45 کیلوری ہوتی ہے۔
سفید چینی سے غذائیت کے معاملے میں براؤن شوگر زیادہ مختلف نہیں ہے ، لیکن اس میں موجود ریشوں اور غذائی اجزاء کے لئے؛ براؤن شوگر میں کیلشیم ، آئرن اور میگنیشیم پایا جاتا ہے۔