چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی کلچرل فائونڈیشن کی ملائیشیا کو یوم آزادی پرمبارک باد

پیر 2-ستمبر-2019

فلسطینی کلچرل آرگنائزیشن نے ملائیشیا کی عوام اور حکومت کواکتیس اگست 62 ویں آزادی پر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائیشین آرگنائزیشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں ملائیشیا کی حکومت اور قوم کی طرف سے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

تنظیم کے آفیشل فیس بک’ صفحے پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں تنظیم کی طرف سے ملائیشیا کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی کلچرل آرگنائزیشن  نے مسجد اقصیٰ کےامام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کی طرف سےبھی ملائیشیا کو یوم آزادی پرتہیتی پیغام شائع کیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں فلسطین کلچر فائونڈیشن کے چیئرمین مسلم عمران نےملائیشیا کی حکومت عوام کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی