جمعه 15/نوامبر/2024

ہنڈوراس کا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے پر قطر کی شدید تنقید

اتوار 1-ستمبر-2019

ہنڈوراس کی جانب سے اسرائیل میں قائم سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قطرنے ہنڈوراس کی سفارت خانے کی القدس میں منتقلی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوحا وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنڈوراس کا تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنا عالمی اجماع اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

قطری خبر رساں ایجنسی’قنا’ کے مطابق دوحا کی حکومت نے ہنڈوراس کے سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین اور خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنڈوراس کا اقدام بین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور دیگر عالمی اداروں کی قراردادوں کی توہین ہے۔

مختصر لنک:

کاپی