چهارشنبه 30/آوریل/2025

کفل حارس میں 600 یہودیوں کے دھاوے، مقدس مقامات کی بے حرمتی

ہفتہ 31-اگست-2019

آج جمعہ کے روز 600 یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کفل حارس میں موجود اسلامی تاریخی مقامات پردھاوے بولے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پراسرائیلی فوج اور پولیس نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ے غرب اردن سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ چاروں فلسطینی اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کاروائیوں میں مطلوب تھے اور ان کی گرفتاری کے لیے تلاشی کا عمل جاری تھا۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں کفل حارس کے مقام پر 600 یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں  مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی