اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے لبنانی فوج کی جانب سے اسرائیل کے دو ڈرون طیاروں پر جوابی حملے کی مکمل حمایت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ لبنان کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ لبنانی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے ڈرون طیاروں پر فائرنگ بیروت کا آئینی حق ہے۔ اسرائیل کی طرف سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان کی جانب سے اسرائیلی ڈرون طیاروں پر جوابی کارروائی جرات مندانہ اور قابل تحسین اقدام ہے۔ حماس اس کی بھرپور حمایت اور تائید کرتی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز لبنانی فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون طیاروں پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد اسرائیلی ڈرون واپس ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔