جمعه 15/نوامبر/2024

عراقی سیاست دان کا اسرائیل پرحملے کا مطالبہ

جمعرات 29-اگست-2019

عراق کی پارلیمنٹ کے ایک رکن اور سینیر سیاست دان نے حال ہی میں عراق میں عسکری اہداف پر اسرائیلی بمباری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو سبق سکھانے کے لیے تل ابیب پر حملہ کرے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ‘دولۃ القانون’ کے رکن منصور البعیجی نے ایک بیان میں کہا کہ عراق پر اسرائیلی فضائی حملے میں امریکا کا ہاتھ ہے۔ ہماری سرزمین پرحملے کرنے کا منصوبہ اسرائیل اور امریکا نے مل کر بنایا۔

انہوں نے پارلیمنٹ، کابینہ اور ایوان صدر پرزور دیا کہ وہ اسرائیلی حملے پر صرف مذمت تک خود کو  محدود نہ رکھیں بلکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل کو سبق سکھایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ اتحاد ختم کر کے روس، چین اور امریکا مخالف محاذ کے ساتھ تعلقات استوار کرے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی جنگی طیاروں نے عراق میں الحشد الشعبی تنظیم کے عسکری مراکز بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پراسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہونے کے ساتھ متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی