فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں منگل کے روز پولیس چوکیوں پرحملے کرنے والے دو خود کش بمباروں کی شناخت ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ شہر میں دو پولیس چیک پوسٹوں پرحملوں میں ملوث خود کش بمباروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس چوکیوں پرحملوں کی تحقیقات میں تیزی کےساتھ پیش رفت جاری ہے اور ان حملوں کے پیچھے چھپے عناصرکا ہاتھ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار موٹرسائیکل پرسوار تھا۔ اس نےتل ھویٰ کالونی میں الدحدوح چوک میں قائم پولیس چوکی پرخود کو دھماکےسے اڑا دیا۔
البزم نے بتایا کہ غزہ میں بدامنی پھیلانے والے دہشت گردوں کے اہداف کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ حملہ کرنے والے عناصر کے قابض صہیونی دشمن کےساتھ رابطوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔