مراکش کے حکام نے ایک اسرائیلی کو حراست میں لیا ہے جس پرملک میں جعلی پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات تیار کرنے والے نیٹ ورک سے تعلق کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مراکش کی پولیس نے جعلی پاسپورٹ تیار کرنے والے نیٹ ورک کا پتا چلانے کے بعد اس کے خلاف کارروائی شروع کی ہےجس میں ایک مشتبہ اسرائیلی کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔
مراکش کے انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا ہےکہ جمعہ کو پولیس نے ایک غیرملکی کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے اسرائیلی پاسپورٹ برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس کے قبضے سے بعض دوسرے ملکوں کی سفری دستاویزات بھی ملی ہیں۔ 52 سالہ اسرائیلی سےتحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ مراکشی پولیس نے رواں سال مارچ میں جعلی پاسپورٹس اور سفری دستاویزات تیار کرنے والے ایک نیٹ ورک کا پتا چلانے کے بعد اس سے وابستہ متعدد جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔