پنج شنبه 08/می/2025

حماس کی شام اور لبنان پراسرائیلی بم باری کی شدید مذمت

منگل 27-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے شام اور لبنان کی سرزمین پر جنگی طیاروں اور میزائلوں سے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو سرحد پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس شام اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بیروت اور دمشق کے ساتھ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت کے نواح میں الضاحیہ اور شام میں متعدد مقامات  اورفلسطین پاپولرفرنٹ کے مراکز پر بمباری کو صہیونی دشمن کی کھلی ریاستی دہشت گردی قراردیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام اور لبنان میں متعدد مقامات پربمباری کی ہے۔ لبنان میں حزب اللہ کے مراکز پرخِود کش بمبار ڈرون گرائے گئے جن کے نتیجے میں مراکز کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی