جمعه 09/می/2025

‘العربیہ’ چینل کی اسرائیلی طرف داری پرفلسطینی عوام سیخ پا!

پیر 26-اگست-2019

دبئی سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے’العربیہ’ چینل کی طرف سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کو منظم انداز میں بدنام کرنے اور فلسطینیوں کے قاتل قابض اور غاصب صہیونیوں کے حوالے سے نرم رویہ رکھنے پر فلسطینی عوام میں چینل کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

حال ہی میں العربیہ چینل پر ایک رپورٹ نشر کی گئی جس میں ‘بٹکوین’ ڈیجیٹل کرنسی کو استعمال کرنے والی فلسطینی تنظیموں کو’دہشت گرد’ قرار دیا۔ یہ کرنسی استعمال کرنے والی تنظیموں میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کا عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ القسام بریگیڈ بھی شامل ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں القسام بریگیڈ کو بھی دہشت گرد قرار دے کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ القسام مغربی ملکوں نے دہشت گرد قرار دے رکھی ہے۔

العربیہ چینل پر رپورٹ نشرکیے جانے پر فلسطینی عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ العربیہ چینل اسرائیل کا ترجمان فورم بن چکا ہے جو اسرائیلی ریاست کی پالیسی کے مطابق کام کررہا ہے۔ اس چینل کی اسرائیل نواز پالیسی کےباعث فلسطینی عوام اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے اور اس کی صہیونی آلہ کار بننے کی مذمت کرتے ہیں۔

‘بٹکوین دہشت گردی کا دور’ کے عنوان سے نشر کی گئی رپورٹ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سمیت دیگر مسلح گروپوں کی جانب سے بٹکوین کرنسی استعمال کرنے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

العربیہ چینل نے اپنی رپورٹ میں القسام بریگیڈ پر منشیات کا دھندا کرنے اور منی لانڈرنگ کا الزام عاید کیا ہے۔

اس جعلی اور من گھڑت رپورٹ پر فلسطینی عوام میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر العربیہ چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ چینل پر فلسطینی قوم کی تحریک آزادی کو مشکوک کرنے، مظلوم فلسطینیوں کو بدنام کرنے  کے ساتھ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کا الزام عاید کیا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ العربیہ چینل اور اس کے سوشل نیٹ ورکنگ صفحات، فیس بک اور دیگر سب سعودی عرب کی سرکاری پالیسی کو ظاہر کرتے ہیں اور پالیسی میں فلسطینی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ العربیہ چینل کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر تنقید کا یہ پہلا موقع نہیں بلکہ چینل کی پولیس نیوز اور کرنٹ افیئرپالیسی اسرائیل کی طرف داری کا واضح ثبوت پیش کرتی ہے۔

گذشتہ برس 24 مارچ کو القسام  بریگیڈ نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرنے والے ممالک، افراد اور اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ بٹکوین کرنسی کے ذریعےفلسطینی مجاھدین کی مالی مدد کریں۔

رواں سال جنوری میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے انکشاف کیا تھا کہ صہیونی دشمن فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے مالی وسائل کے راستے بند کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی