قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 18 فلسطینیوں کو الکرامہ گزرگاہ سے باہر سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
فلسطینی عمومی انتظامیہ برائے کراسنگ اور بارڈرز نے کہا کہ 11،644 مسافروں نے الکرامہ گزرگاہ سے سفر کیا جو کہ مغربی کنارے کو دونوں اطراف سے اردن کے زریعے بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد گزگاہ ہے۔
اسی دوران 18 فلسطینیوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سفر نا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔