شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھوکا عراق میں بمباری کی ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ

بدھ 21-اگست-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ عراق میں ایرانی تنصیبات پر کی گئی بمباری کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق  یوکرائن کے دورے کے دوران نیتن یاھو نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو کہیں بھی پناہ حاصل نہیں کرنے دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے خلاف ہر اس جگہ جائیں گے جہاں ضرور محسوس کریں گے۔ ہمارے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور ہم ایرانیوں کو کسی جگہ بھی اپنے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔

خیال رہے کہ ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل نے عراق میں متعدد بار ایرانی مراکز پر بمباری کی ہے۔ تاہم اسرائیل نے سرکاری سطح پران حملوں کی تصدیق یاتردید نہیں کی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل نے عراق میں ایرانی تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی