چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں یرغمال اسرائیلی فوجی کا والد بیٹے کی رہائی کے لیے سرگرم

جمعہ 16-اگست-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 2014ء میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی  فوجی ھدار گولڈن کے والد اپنے بیٹے کی فوری رہائی کے لیے ایک بار پھر متحر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی فوری رہائی چاہتا ہوں۔

غزہ میں جنگی قیدی بنائےگئے فوجی ہدار گولڈن کے والد نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ نیتن یاھو اور ان کی حکومت ھدار گولڈن کے معاملے کو دانستہ طورپر نظرانداز کررہی ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ’مفزاک لائیو’ کے مطابق غزہ میں القسام بریگیڈ کے ہاں قید فوجی ھدار گولڈن کےوالد سیمحا گولڈن نے کہا کہ حماس سے قبل میرے بیٹے کو پانچ سال پہلے ‘گیواتی’ بریگیڈ نے قتل کردیا تھا۔ میں کبھی سوچ نہیں سکتا تھا کہ میں کسی اسیر بیٹے کا والد ہوں گا مگرآج میں اس تلخ حقیقت کا سامنا کررہا ہوں۔ تاہم میں اپنے خاندان کےساتھ مل کر ھدار گولڈن کی بازیابی کی مہم جاری رکھوں گا۔

مختصر لنک:

کاپی