جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی قیادت کو شہید کرنے کی دھمکی اسرائیل کا انتخابی نعرہ ہے: حماس

جمعرات 15-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کی طرف سے جنگ کی صورت میں جماعت کی قیادت کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی قیادت کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے کی دھمکی محض انتخابی نعرہ ہے۔ حماس اس طرح کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔

حماس کے رہ نما صلاح الدین بردویل نے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے اس بیان کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ جنگ کی صورت میں اسرائیل حماس کی قیادت کو شہید کرنے کی پالیسی اپنائے گا۔

حماس رہ نما نے کہا کہ اس طرح کے نعرے، دعوے اور دھمکیاں معمول کی بات ہے اور انتخابات کے موقع پر صہیونی دشمن سیاسی جماعتیں اسی طرح کے پروپگنڈے کے ذریعے اپنا ووٹ بنک بڑھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ حماس کی قیادت کو شہید کرنے کی گیدڑ بھبکیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیل حماس کی اصل طاقت سے آگاہ نہیں ہے۔ حماس کی قیادت کو کچلنے کی اس کی پالیسی کسی صورت میں کامیاب نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹز نے دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر آئندہ جنگ ہوئی تو حماس کی قیادت کو قاتلانہ حملوں میں شہید کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی