جمعه 15/نوامبر/2024

حماس فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی تمام کوششیں کرے گی: السنوار

جمعرات 15-اگست-2019

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور مصالحت کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاحمت فلسطینی قوم کا زیور ہے اور ہم آزادی تک مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی قیادت کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملاقاتوں کے سلسلے میں  ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم میں انتشار اور بے اتفاق کے سیاہ ورک کو الٹنا چاہتے ہیں۔ فلسطین کی تمام قوتوں کو اتحاد واتفاق کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

حماس رہ نما نے کہا کہ  ہم فلسطینی قوم سے عہد کرتے ہیں کہ ہم دشمن کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم رہیں گے۔ دشمن کے خلاف مزاحمت کے اصول پر وطن کی آزادی اور حق واپسی تک حماس کاربند رہے گی۔

مختصر لنک:

کاپی