اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ایک بڑے اور وسیع وعریض عید ملن مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت حماس کی قیادت غزہ کے 600 خاندانوں سے ملاقات کرے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے شروع کی گئی مہم کے حوالے سے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مہم کا مقصد جماعت کی قیادت اور عام شہریوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلے کم کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے صدر یحییٰ السنوار اور غزہ کی پوری قیادت اس مہم میں پیش پیش ہے۔
حماس کی قیادت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں کے اجتماعات میں شرکت کرکے انہیں عید کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کرے گی۔