قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے ‘زیکیم’ فوجی اڈے کے قریب سے ایک کلاشنکوف قبضے میں لی ہے۔ یہ کلاشنکوف سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران القسام بریگیڈ کے کمانڈوز کی جانب سے ایک سمندری کارروائی کے دوران استعمال کی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج کےایک ذریعے کا کہنا ہے کہ کلاشنکوف ساحل سمندر کے قریب ریت کے اندر سے ملی ہے۔ یہ کلاشنکوف پانچ سال پیشتر القسام بریگیڈ کے کمانڈوز نے اسرائیلی فوج کے خلاف استعمال کی تھی۔
خیال رہے کہ القسام بریگیڈ کے چار کمانڈوز نے ایک بحری کارروائی کے دوران غزہ زیکیم فوجی اڈے میں گھس ک رکارروائی کی تھی۔ حملہ آور کمانڈوز کی شناخت بشاراحمد، طلال الحلو، محمد ابو دیہ اور حسن الھندی کےناموں سے کی گئی تھی۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے نیوی کے اڈے پر خود کار بندوقوں، کلاشنکوف، دستی بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔