قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے العیسویہ قصبے میں ایک کارروائی کے دوران ایک معذور فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
عیسویہ میں فلسطینیوں کی فالو اپ کمیٹی کے چیئرمئن محمد ابو الحمص نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک چالیس سالہ جسمانی معذور فلسطینی جراح محمد علی ناصر کو حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائی عیسویہ میں ابو ریالہ کالونی میں کی گئی۔
ابوحمص نے بتایا کہ محمد علی ناصر پیدائشی دھڑ سے معذور ہے۔