اسرائیل جیل میں ایک بیمار فلسطینی کو حالت تشویشناک ہونےکے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مریض اسیر سامی ابو دیاک کو گذشتہ روز ‘اساو ھروفیہ’ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
محکمہ امور اسیران کے مطابق اسیر ابو دیاک کو کئی سال سے گردوں کی بیماری ہے مگر صہیونی جیل اس کی صحت کے حوالے سے مجرکانہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اسیر کی حالت مسلسل بگڑتی چلی گئی ہے۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اسیر ابو دیاک کے حوالے سے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر ابو دیاک کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی حکومت پر عاید ہوگی۔