جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی سے ماہانا 70 ملین ڈالر کا نقصان

اتوار 11-اگست-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کے خلاف قائم کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے کہا ہےکہ اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں غزہ کو ماہانہ 70 ملین ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ صنعتی اور تجارتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

جمال الخضری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی پراسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرہ بے روزگاری، غربت، اقتصادی ابتری اور دیگر مسائل کا موجب بن رہا ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی بھی اقتصادی بحران کو گھمبیر کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارخانے، ورکشاپیں، تجارتی مراکز کاروباری حضرات کو ایک بڑے خسارے کا سامنا ہے۔ 14 سال سے غزہ کی 3500 ورکشاپس، کارخانے اور تجارتی مراکزبند ہیں۔

جمال الحضری کاکہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں کے باعث بے روزگاری اور غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غربت کی شرح 85 فی صد تک پہنچ چکی ہے جب کہ بے روزگاری کا تناسب 60 فی صد ہے۔ غزہ پر اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ پابندیوں کے باعث فی کس آمدن اوسطا دو ڈالر سے کم ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی