اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے بیت لحم میں تقوع اور نحالین قصبوں میں فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر پتھراو کیا
اس سے پہلے جمعرات کی شام درجنوں صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں متعدد سڑکوں کو بند کر دیا اورغوش عتصمون آبادکار بستی میں اسرائیلی فوجی کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراو کیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق بہت سی فلسطینی گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ حملے میں فلسطینی شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے الخلیل طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غوش عتصمون آبادکار بستی کے قریب ایک اسرائیلی فوجی کی لاش ملی ہے ، اور مزید کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسے فلسطینیوں کی جانب سے اغوا کے بعد چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔
