قابض صہیونی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کلچرل سینٹر پر چھاپہ مار کروہاں پر لگایا تعزیتی کیمپ اکھاڑ پھینکا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری نے انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ ‘یبوس’ ثقافتی مرکز پرچھاپہ مارا اور وہاں پر تعزیتی کیمپ اکھاڑ پھینکا۔ یہ تعزیتی کیمپ حال ہی میں فوت ہونے والے ایک مقامی رہ نما صبحی غوشہ کی یاد میں لگایا گیا تھا۔ قابض پولیس نے طاقت کے بل پر تعزیتی کیمپ اکھاڑا اور وہاں پرموجود شہریوں کو زدو کوب کیا۔
ادھر بیت المقدس می سپریم اسلامی کمیٹی کیے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے ایک پریس کانفرنس میں تعزیتی کیمپ پر اسرائیلی پولیس کے دھاوے کو کھلی غنڈہ گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی پولیس کا یہ دعویٰ کہ تعزیتی کیمپ امن وامان کا مسئلہ پیدا کررہا ہے محض جھوٹ کا پلندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ایک منصوبے کے تحت بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مذہبی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی لگا رہی ہے۔ تعزیتی کیمپ اکھاڑںے اور اس میں شرکت کر نے والوں کو زدو کوب کرنے کاکوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں۔