لبنان میں تحریک فتح کے ایک مقامی رہ نما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حسن علاء الدین جمعہ کے روز عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں لبنانی وزیر برائے لیبر کے نام نہاد لیبر قانون کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شریک تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی تھی۔
انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عین الحلوۃ میں گذشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے نے پرتشدد جلوس کی شکل اختیار کر لی تھی۔ اس دوران مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی۔
ترک خبر رساں ادارے ‘اناطولیہ’ کے مطابق حسن علاء الدین وزیر برائے لیبرکے فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف منظور کردہ نئے قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔