قابض صہیونی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی املاک پرحملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں کےگھروں اور گاڑیوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اندرون فلسطین میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پرسنگ باری کرکے انہیں نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ فلسطینیوں کی گاڑیوں کے ٹائے پنکچر کردیے جب کہ عبرانی زبان میں ان کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کی ہے۔
وسطی فلسطین کے علاقے جسر الزرقاء میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے رات کی تاریکی میں فلسطینیوں کےگھروں ، گاڑیوں اور دیگراملاک پر حملے کیے۔ فلسطینیوں نے علی الصباح دیکھا کہ ان کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ بھی کی گئی ہے۔
یہودی شرپسندوں کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر حملوں کے ساتھ عرب اورفلسطینی مردہ باد کے نعروں کی چاکنگ کی گئی۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی جان و مال پرحملے روز کا معمول ہیں۔ یہودی آباد کار فلسطینیوں اور عرب باشندوں کے ساتھ آئے روز اپنی نفرت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔