ارجنٹائن کے بعد جمہوریہ چلی کے ڈاکٹروں کے ایک وفد نے غزہ کی پٹی میں دورے کے دوران مریضوں کے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق چلی کے طبی وفد نے خان یونس میں قائم یورپی اسپتال میں داخل 32 مریضوں کی سرجری کی۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چلی کے وفد نے فلسطینی ادارہ برائے اطفال کے تعاون سے غزہ کے اسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ارجنٹائن کے ڈاکٹروں کے ایک وفد نےغزہ کی پٹی کے دورے کے دوران 50 مریضوں کے آپریشن کیے اور مریضوں کا معائنہ کیا۔