فلسطینی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا کہ لبنان کے تمام کیمپوں میں فلسطینی پناہ گزین احتجاجی کاروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں جب تک وزیر لیبر روزگار پر عائد پابندیاں ختم نہیں کر دیتے۔
ایک بیان میں حماس نے تنبیہ کی کہ یہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف یہ نا انصافی اور تفریق ختم نہیں ہو جاتی۔
مزاحمت نے تنبیہ کی کہ فلسطینی پناہ گزینوں ، انکے حقوق کے خلاف کسی بھی نقصان دہ عمل کو رد کر دیا ۔
انہوں نے لبنان کے وزیر لیبر سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو حکومت کو منتقل کرنے سے پہلے اس پر غوار کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں سے لبنان میں پناہ گزینوں والا سلوک کیا جائے نا کہ غیر ملکیوں جیسا۔
