چهارشنبه 30/آوریل/2025

محض اعلانات سے نہیں اسرائیل کا عملا بائیکاٹ کرنا ہو گا: ابو مرزوق

اتوار 28-جولائی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کےسینیر رکن موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدوں پر درآمد روکنے کا محمود عباس کا اعلان قابل تحسین ہےمگر صرف اعلانات نہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق’ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر ابو مرزوق نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ جاری تمام معاہدوں پرعمل درآمد روکنے کا اعلان  فلسطینی قوم کی آزادی کے لیے جاری جدو جہد کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ فلسطینی قوم جو اس وقت آزادی کے لیے ہرمحاذ پر جدو جہد کررہی ہے کو اسرائیل کے ساتھ تعاون نہیں بلکہ غاصب ریاست کے بائیکاٹ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرعباس کی طرف سے اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔ اس کے لیے فلسطینی قوم میں وحدت اور مصالحت ضروری ہے۔

خیال رہےکہ گذشتہ جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ طے پائے تمام معاہدوں پرعمل درآمد روکنے کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ اعلان اس وقت کیاگیا جب اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات مسمار کرنا شروع کردیے تھے۔ فلسطینی اتھارٹی اور عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی