سه شنبه 03/دسامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کے قاتل سزا کے بغیر نہیں رہیں گے: موسیٰ ابو مرزوق

بدھ 31-جولائی-2024

  فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسماعیل کے شہادت  پر قاتلوں کو سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے

 اس سلسلے میں اقصیٰ ٹی وی  سے حماس کے جاری کیے گئے بیان میں گیا ہے کہ اس اقدام  کو بے سزا نہیں جانے دیا جائے گا۔

اسماعیل ھنیہ  کو ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح تہران میں شہید کیا گیا ہے جہاں وہ ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف وفاداری کے لیے منگل کے روز سے موجود تھے۔

حماس کے ذمہ دار نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے حوالے سے کہا ہے کہ  ھنیہ کے قاتل بغیر سزا کے نہیں رہیں گے۔ حماس کا یہ بیان اقصیٰ ٹی وی سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

حماس کے سینیئر رہنما موسیی ابو مرزوق کے اس بیئان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک بزدلانہ کارروائی ہے۔ یہ بزدلانہ فعل کرنے کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچیں گے۔

انہوں نے کہا ‘ ایران میں اسماعیل ھنیہ کا قتل ایک سنگین اضافہ ہے ، جس کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔  حماس کے ایک اور رہنما سامی ابو زہری نے کہا ‘ وہ اپنے مقاصد حاصل نہیں پا رہا اس لیے بزدلاانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔’ 

 

مختصر لنک:

کاپی