مغربی کنارے کے مشرق شہر سلفیت کے یوسف گاوں میں اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے ملکیتی دسیوں زیتوں کے درخت جڑ سے اکھاڑ ڈالے۔
یوسف گاوں کی کونسل کے سربراہ خالد ایبایی نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے فلسطینیوں بھائیوں احمد اورراضی عطانی کے ملکیتی 80 زیتون کے درخت کاٹ ڈالے۔
اسرائیلی گروہ روزانہ کی بنیاد پر مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور انکی جائیدادوں پر حملے کرتے رہتے ہیں جنہیں اسرائیلی حکام کی جانب سے جرم تصور نہیں کیا جاتا۔
