چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی آبادکاروں نے کفر قاسم میں فلسطینیوں کی املاک کو غارت کر دیا

اتوار 28-جولائی-2019

اسرائیلی آبادکاروں نے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کفر قاسم شہر پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی جائیداد کو نقصان پہنچایا۔  
قدس پریس کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی ملکیتی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ، توڑ پھور کی اور سپرے پینٹ کے زریعے قریبی دیواروں پر نسل پرستانہ فقرات لکھے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ حملہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ نہیں ہے اور اسرائیلی پولیس نے اسطرح کے حملے میں کسی قسم کی پوچھ تاچھ نہیں کی اور نا ہی کسی کو گرفتار کیا۔
اسرائیلی غنڈہ گرد گروہ روزانہ کی بنیاد پر مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں  فلسطینیوں اور انکی جائیدادوں پر حملے کرتے ہیں 

مختصر لنک:

کاپی