یدیعوت احرنوت اخبار کے تجزیہ نگار الیور لیوی نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کا اعلان کوئی پہلی دفعہ نہیں کیا جا رہا۔
یدیعوت احرنوت اخبار کی ویب سائٹ پر حالیہ چھپنے والے کالم میں لیوی نے کہا کہ عباس حالیہ سالوں میں ان پر عمل کیے بغیر میں اس طرح کے فیصلے کرتے رہے ہیں ، انہوں نے اس حوالے سے انکے فیصلے کو ہوائی فائرنگ کے مترادف قرار دیا۔
اسرائیلی تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا کہ انہیں فلسطینی حکام سے پتا چلا کہ اس بار بھی عباس کے فیصلے گزشتہ فیصلوں کی طرح ہی ہونگے اور اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
عباس نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہونےئ والے تمام معاہدے منسوخ کر دیں گے اور وہ ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو اس سلسلے میں فلسطینی تنظیم آزادی کی مرکزی کونسل کے فیصلوں کو نافذ کریں گے۔
محمود عباس کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ ہوائی فائرنگ
ہفتہ 27-جولائی-2019
مختصر لنک: