امریکی کانگرس کے ایوان بالا سینٹ میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم عالمی مہم’ بی ڈی ایس’ کے خلاف ایک نیا بل منظور کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز منظور ہونے والے اس بل میں امریکی سینٹ میں ری پبلیکن پارٹی اور ڈیموکریٹس ارکان کے درمیان اختلاف نمایاں دیکھا گیا۔ اگرچہ یہ بل اکثریت کے ساتھ منظور ہوگیا تاہم اس نے یہ واضحکردیا ہے کہ واشنگٹن میں صہیونی لابی کافی طاقت ور ہے مگر اس کے باوجود اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت اور مخالفت دونوں طرف آراء موجود ہیں۔
بل کی منظوری کے بعد بائیکاٹ تحریک کے خلاف اقدامات کی راہ ہموار ہوگی جو اسرائیل میں سرمایہ کاری، صہیونی ریاست پرپابندیاں عاید کرنے اور انسانی حقوق کے معاملے میں صہیونی ریاست پردبائو ڈالنے کا مطالبہ کررہی ہے۔
بل پرائے شماری کے دوران 398 ارکان نے حمایت اور 17 نے مخالفت کی۔ مخالفت میں ووٹ دینے والے 16 ڈیموکریٹس ارکان شامل تھے۔ ان میں دو مسلمان عرب ارکان کانگرس الھان عمر اور رشیدہ طلیب بھی شامل ہیں۔