جمعه 15/نوامبر/2024

جامعہ الازھر کی بیت المقدس میں گھروں کی مسماری کی شدید مذمت

بدھ 24-جولائی-2019

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ عالمی درسگاہ کا کہنا ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو مسخ‌ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کےگھروں سے نکال باہر کرنے اور ان کے مکانات کی مسماری کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکڑوں قابض فوجیوں کو نہتے فلسطینیوں‌ کے گھروں پر چڑھائی کر کے فلسطینیوں کو ان گھروں اوردیگر املاک سے محروم  ناقابل معافی ہے۔

بیان میں اسرائیل کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی اراضی اور املاک پر غاصبانہ قبضے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ مظلوم فلسطینی قوم کو اپنے وطن میں امن کے ساتھ زندہ رہنے کا حق حاصل ہے اور صہیونیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ القدس اور فلسطین کے اسلامی اور عرب تشخص کو برباد کرے۔

جامعہ الازھرنے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی مسماری کی صہیونی کارروائیوں پرعالمی برادرسے فوری حرکت میں آنے اور فلسطینیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی