چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس مسلم امہ کے دفاع کا ہراول دستہ ہے:العاروری

منگل 23-جولائی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ حماس دفاع مسلم امہ کے لیے فرنٹ لائن پر کھڑی اور ہراودل دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی توسیع پسند دشمن کامقابلہ کرنے کےلیے پوری مسلم امہ کو ایک ایک موقف اور پالیسی اپنانا ہوگی، اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرکے دشمن کے مذموم عزائم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےوفد نے صالح العاروری کی قیادت میں کل سوموار کو تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔ انہوں نے مسلمان ممالک کی حکومتوں اور عوام پر زور دیاکہ وہ حقیقی معنوں میں فلسطینی قوم کے ساتھ کھڑے ہوں، متکبر عالمی طاقتوں کا غرور خاک میں ملانے کے لیے صہیونی ریاست کو زوال پذیر کریں اور فلسطینیوں کی استقامت میں ان کی مدد کریں۔
حماس رہ نما نے کہا کہ فلسطینی قوم زندہ ہے جوکسی قیمت پرمزاحمت اور جہاد کا راستہ ترک نہیں کرےگی۔ غاصب اور قابح دشمن کا ہرسطح پرمقابلہ کیا جائے گا۔ بیت المقدس کو یہودیانے، غزہ کی ناکہ بندی اور غرب اردن کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس لمحہ موجود میں فلسطینی مزاحمتی قوتیں بہت مضبوط ہیں۔ ان کے پاس دفاعی آلات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ اس وقت فلسطینی مزاحمتی قوتیں مقبوضہ فلسطین میں موجود صہیونی ریاست کے تمام حساس مراکز کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حماس کے نائب صدر نے کہاکہ امریکا فلسطینی قوم پراپنی مرضی کا حل مسلط نہیں کرسکتا۔ انہوں نے امریکا کی سنچری ڈیل سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور مہم چلانے پر زور دیا اور کہا کہ امریکا قضیہ فلسطین کوختم کرنے کےساتھ فلسطینی قوم کےتشخص کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز حماس کے وفد نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ ایرانی سپریم لیڈر نے حماس کی قیادت کو اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ حماس کےوفدنے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی طرف سے سپریم لیڈر کو خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

 

مختصر لنک:

کاپی