فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی یہودی توسیع پسندی اور نسلی دیوار کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجے میں کم سے کم 40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ مغربی نابلس کےعلاقے کفر قدووم میں فلسطینیوںکی ہفتہ واری ریلی پر صہیونی فوج نے دھاتی گولیوں اور اشک آور گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے امدادی کارکنوں نے کئی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم پہنچائی جبکہ بعض کو اسپتالوں میں لے جایا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور دھاتی گولیوں سے 22 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ 18 فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔