پنج شنبه 08/می/2025

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین غیر ملکی مزدور نہیں ہیں : حماس

ہفتہ 20-جولائی-2019

تحریک حماس نے رتصدیق کی ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین سیاسی حیثیت رکھتے ہیں اس لیے وہ غیر ملکی مزدور نہیں ہیں ۔
یہ بات بیروت میں حماس کی سیاسی بیورو کے ممبر عزت الرشق کی قیادت میں حماس کے وفد اور سعد حریری کے درمیان  ایک میٹینگ کے دوران سامنے آئی ۔
حماس کے وفد نے لبنان کے وزیر لیبر کی جانب سے فلسطینی اداروں اور مزدوروں کے خلاف کیے جانے والے حالیہ اقدامات پر بات چیت کی۔
الرشیق کے مطابق وفد نے حریری کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کی صورتحال کے متعلق حالیہ رقی کے متعلق بھی بات چیت کی۔
رشیق نے اپنی تحریک کی جانب سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو دوبارہ بحال  کرنے کے کسی بھی منصوبے اور ملک کی سالمیت اور سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیا۔
حماس رہنما نے کہا کہ حریری نے وفد کے مطالبات کو سمجھا اور کہا کہ انکی حکومت کام کے متعلق اقدامات کو حل کرنے کی کوشش کرے گی جس کی وجہ سے فلسطینی پناہ گزین متاثر ہو رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی