غزہ کی سرحد پر واپسی کے عظیم مارچ کے شرکاء پر براہ راست اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم 97 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ۔
وزارت صحت نے اعلان کیا کہ واپسی کے عظیم مارچ کے 67 ویں جمعہ کے زخمیوں میں چار طبی عملے کے لوگ اور دو صحافی بھی شامل ہیں ۔
30 مارچ 2018 سے غزہ کے سرحدی مظاہروں کے آغاز سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور غزہ کی پٹی کے درمیان تعینات قابض اسرائیلی فوجیوں نےدرجنوں مظاہرین کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا ۔
واپسی مارچ کے مظاہروں میں غزہ کے 97 شہری زخمی
ہفتہ 20-جولائی-2019
مختصر لنک: