شنبه 16/نوامبر/2024

حماس رہ نما کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال جاری، حالت تشویشناک

جمعرات 18-جولائی-2019

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سرکردہ رہ نما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن الشیخ جمال طویل نے صہیونی زندان میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 56 سالہ الشیخ جمال الطویل کی حالت تیزی کےساتھ خراب ہو رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ جمال الطویل نے 15 جولائی کو اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انہیں 15 اپریل 2018ء کو حراست میں لیا گیا اور بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں منتقل کردیا گیا تھا۔ 8 ماہ کے بعد انہیں رہا کیا گیا مگر انہیں ایک با پھر گرفتار کرکے نام نہاد انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا۔

الشیخ جمال الطویل غرب اردن میں حماس کے سرکردہ رہ نما ہیں۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری یا قید نہیں بلکہ وہ 15سال کا عرصہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان میں سے چار سال وہ انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی