چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر مشقیں

بدھ 17-جولائی-2019

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے اطراف میں وسیع پیمانے پرمشقیں شروع کی ہیں۔ آج بدھ کے روز شروع ہونے والی مشقوں میں اسرائیلی فوج کی متعدد یونٹوں کے اہلکار حصہ لے رہےہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تازہ مشقیں نتیوٹ، علاقائی کونسل، سدوت، ھنگیو اور دیگر مقامات پرجاری ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہ مشقیں کل بھی جاری رہیں گی۔ مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بڑے پیمانے پر نقل وحرکت اور گاڑیوں کی آمد ورفت دیکھی گئی ہے۔

ان مشقوں کامقصد فوج کو کسی بھی جنگ کے لیے تیار رکھنا ہے۔ یہ مشقیں رواں سال کے شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی