اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینری رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد سوموار کو روس کے دورے پرماسکو پہنچ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے دورے پر ماسکو پہنچنے والے جماعت کے وفد کی قیادت ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کررہےہیں۔ وفد میں سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران اور دیگر رہ نما شامل ہیں۔
حماس کی طرف سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت کے دورہ روس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اس دورے کا فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی عمل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
خیال رہے کہ حماس کی قیادت اور روس کےدرمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ حماس کی قیادت کا یہ پہلا دورہ روس نہیں بلکہ اس سے قبل بھی جماعت کی قیادت وقتا فوقتا ماسکو کادورہ کرتی رہتی ہے۔