چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنوبی فلسطین کی اسدود بندرگاہ پر اسرائیلی فوج کی مشقیں

پیر 15-جولائی-2019

صہیونی فوج نے جنوبی فلسطین میں اسدود بندرگاہ پر نئی مشقیں شروع کی ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں سنہ 2019ء کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نےایک بیان میں  بتایا کہ مشقیں اتوار کو اسدود بندرگاہ پرشروع ہوئیں جو منگل تک جاری ہیں گی۔

ان مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کی گاڑیوں اور جنگی آلات کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی جا رہی ہے۔ اس موقع پربندرگاہ پر خطرے کے سائرن بجنےکی آوازیں سنائی دینے کےساتھ فوجیوں‌کی بھاری نفری بھی دیکھی جا رہی ہے۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ مشقیں فوج کے ٹریننگ پروگرام برائے 2019ء کا حصہ ہیں اوران کا مقصد مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی فوج نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے کمانڈوز سمندر میں اسدود بندرگاہ میں موجود جہازں تک پہنچنے کےساتھ توانائی اسٹیشن پرحملوں کےساتھ سمندر میں‌موجود جہازوں میں‌بم باندھ سکتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی