متعدد اسرائیلی بلڈوزروں کی غزہ کے سرحدی علاقے میں دراندازی کے دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے حفاظتی باڑ کے پیچھے سے مسلسل فائرنگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق 11 فوجی بلڈوزر رفح کے مشرق سے ایک فوجی چوکی سےآئےاور النیضہ کے اتھ واقع سرحدی علاقے کی جانب چلے گئے جہاں انہوں نے زمین ہموار کرنا شروع کر دی۔
اسی دوران سرحدی بار کے پیچھے سے دوسری فوجی گاڑیوں نے بلڈوزروں کے بچاو کے لیے غزہ کی زرعی زمینوں کی جانب مشین گن سے فائرنگ شروع کر دی .
اسرائیلی فوج ہمیشہ غزہ کے سرحدی علاقوں میں بلڈوزروں کی کاروائی کو حفاظتی اقدامات سے تعبیر کرتی ہے۔
11 اسرائیلی بلڈوزروں کی غزہ کے سرحدی علاقے میں دراندازی
پیر 15-جولائی-2019
مختصر لنک: