مغربی کانرے میں قلقیلیہ کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں قابض صہیونی فوج کے ساتھ پر تشدد جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا۔
مقامی سماجی کارکن عمر عمر اشتیوی نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کے قصبے پر دھاوا بولنے کے بعد ہونے والی جھڑپوں کے دوران فلسطینی نوجوان پیٹ میں ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
اشتیوی نے مزید کہا کہ جھڑپوں کے دوران درجنوں شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
اس واقعے میں دس سالہ بچہ عبدالرحمٰن اشتیوی قابض صہیونی فوج کی جانب سے سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ جسکی حالت کافی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
